اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور بحرین کے درمیان انسداد دہشت گردی کی دو ہفتے طویل مشقیں"بدر 2020"اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔آی ایس پی آر کے مطابق کاونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں ان مشقوں کے دوران شہری مقامات کو دہشت گردوں سے صاف کرنا،ایوی ایشن کی مدد سے کارروائی،سنائیپر کی مدد دسے آپریشن سمیت انسداد دہشت گردی کی متعدد تکنیکس بروئے کار لائی گئیں۔پاکستان کے ایس ایس جی اور بحرین کے نیشنل گارڈز نے مشقوں میں حصہ لیا۔بحرین کے اعلی سطح کے وفد اور ایس ایس جی کے کمانڈر میجر جنرل امتیاز حسین نے مشقیں دیکھیں۔
پا ک بحرین انسداد دہشت گردی مشقیں"بدر 2020"اختتام پذیر
Feb 14, 2020