پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ہلال احمر بلڈ ڈونیشن کیمپ ،ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے خون کا عطیہ دیا

Feb 14, 2020

اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ہلال احمر پاکستان کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کیمپ کا دورہ کیا اور خون عطیہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ہلال احمر کے ادارے کو مزید فعال بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،ہم نے شارٹ میڈیم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے، بلڈ ڈونیشن کپسیٹی کو بڑھایا جائے گا جبکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ہم اپنے علاقوں میں بھی اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالیں گے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ہلال احمر پاکستان کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کیمپ کا دورہ کیا اور خون عطیہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ 192 ممالک کے اندر کام کر رہی ہے ، ہم پاکستان میں اس ادارے کو مزید فعال بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،ہم نے شارٹ میڈیم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے، بلڈ ڈونیشن کپسیٹی کو بڑھایا جائے گا ، پاکستان میں ہر سال سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں 38 ہزار لوگوں کی موت واقع ہو جاتی ہے، بیشتر اموات خون کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوتی ہیں،انہوں نے کہا ترکی کے صدر بھی تشریف لارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور کینسر کے بچوں کو فری بلڈ دیا جاتا ہے، نارووال میں کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ چیئرمین ہلال احمر پاکستان کو خوش آمدید کہتا ہوں ، ہم نے ان سے کہا کہ سب سے پہلے منتخب نمائندوں سے اپنی مہم کا آغاز کریں۔ ہم خون کا عطیہ لیں گے۔

مزیدخبریں