سیاسی یتیم یاد رکھیں حکومت مدت پوری کریگی: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی ہر شہر اور ہر علاقے کا حق ہے۔ صوبے کے ہر شہر اور ہر حصے کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کی ضرورت کو مدنظر ر کھ کر ترقیاتی منصوبے بنائے گئے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے تعین کیلئے پہلی مرتبہ منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال کا تناسب ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں بہتر ہے اور تنقید برائے تنقید کرنے و الوں کو حقیقی اعداد و شمار دیکھ کر بات کرنی چاہئے۔ سابق حکومت لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں متعدد منصوبے ادھورے چھوڑ کر گئی۔ گزشتہ دور کے متعدد منصوبوں کی ادائیگیاں موجودہ حکومت نے کیں اور تعصب سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی تیاریاں مکمل ہیں اور فنڈز بھی مختص کئے جا چکے ہیں، سیکرٹریٹ جلد قائم ہو جائے گا۔ اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور مخالفین کی خواہشات کے برعکس اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ہمارا اتحاد ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی امیدیں خاک میں مل گئیں اور مخالفین کے عزائم بری طرح ناکام ہوئے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،سیاسی یتیم یاد رکھیں حکومت اپنی مدت پورے کرے گی اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ عثمانبزدار نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غذا میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملاوٹ کے سدباب اور فوڈ سیفٹی کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ عثمان بزدار نے سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی مزدوروں‘ علی پور چٹھہ میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...