جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیرعبدالماجد خان نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے نو مقرر شدہ جنرل سیکرٹری عبدالماجد خان حلف اٹھا لیا مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ،تقریب حلف برداری مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی اور چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ان سے حلف لیا اپنے تہنیتی پیغام میں سیف اللہ خان نیازی نے عبدالماجد خان کو منصب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن