کراچی(اے پی پی )چیف سیکریٹری سندھ سید
ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت معذور کوٹہ پر عمل درآمد کے متعلق اجلاس ہوا جس میںانہوں نے اینٹی کرپشن، پولیس، بلدیات، آئی ٹی، ورکس اینڈ سروسز سمیت تمام محکموں کو معزور کوٹہ اشتہار دینے جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام متعلقہ محکمے2 روز میں معزور کوٹہ کی 5 فیصد ملازمتوں کا اشتہار جاری کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ معذور افراد کی کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر 15 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔ جن محکموں نے معزور کوٹہ کے تحت ملازمتیں فراہم کی ہے ان کی لسٹ بھی فراہم کی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، سیکریٹری سروسز، سیکریٹری خوراک، ایڈیشنل سیکریٹری سروسز سمیت تمام محکموں کے سیکریٹری شریک ہوئے۔
معذور کوٹہ پر من وعن عمل کو یقینی بنایا جائے‘ ممتاز شاہ
Feb 14, 2020