کراچی (اے پی پی) صوبائی وزیر برائے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبد الباری پتافی نے کہا ہے کہ فارمرز کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط اور موثر بنا کر ہی اس شعبے کو مزید ترقی دی جاسکتی ہے۔ لائیو اسٹاک، فشریز اور پولڑی کے شعبے میں سرمایہ کار ی کی بڑی گنجائش موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو اس شعبے کی اہمیت اور افادئیت کے بارے میں جدید معلومات تک رسائی فراہم کی جائے۔ اس ضمن میں محکمہ کے افسران کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام اور خاص طور پر فارمرز کو جانوروں کی بہتر افزائش کے لیے دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروائیں اور جانوروں میں ہونے والی بیماریوں اور اس کی بروقت تشخیص اور ویکسینیشن استعمال کروانے میں اپنا کردار مزید موثر انداز سے اداکرئے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری لائیواسٹاک ایند فشریز اعجاز مہیسر، ڈائریکڑ جنرل فشریز، ڈائریکڑ جنرل لائیواسٹاک، ڈائریکٹر پولڑی، ڈائریکٹر اینیمل ہسبیڈریز اور دیگر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ کی جانب سے دو روزہ سندھ لائیواسٹاک ایکسپو 2020 کے کامیاب انعقاد پر محکمہ کے افسران کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے آئندہ سال اس کو مزید بڑے پیمانے اور موثر انداز سے انعقاد کرنے کابھی فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فارمرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کے لیے پورے سال کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فارمرز جانوروں کی نشونما مزید بہتر انداز سے کرسکے۔ اس ضمن میں تمام ضلعی افسران کو روزانہ کی بنیادوں پر فارمرز سے رابطہ میں رہنا ہوگا تاکہ کسی بھی دشواری کی صورت میں فوری اور بروقت ان کی دادرسی کی جاسکے۔ عبد الباری پتافی نے کہا کہ پاکستان اور با الخصوص سندھ میں اس شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبود کے لیے محکمہ کے تحت جاری پروگرامز کو مزید فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں لائیو اسٹاک، فشریز اور پولڑی کے افسران اپنی شفارشات سیکریٹری لائیواسٹاک کی توسعت سے میرے افس میں بھیجے تاکہ سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ کی پالیسوں کو مزید موثر بنایا جاسکے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ریٹائر ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک عبد القادر جونیجو کی محکمہ کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔