کراچی(کامرس رپورٹر) مصالحوں کی صنعت میں سربراہ کی حیثیت کے حامل شان فوڈز نے مستحق افراد کے علاقوں میں 33ہزار ’’شوپ نوڈلز‘‘ کی تقسیم کے لیے روبن ہُڈ آرمی سے اشتراک کیا۔شان فوڈز کی جانب سے کارپوریٹ سماجی ذمے داری کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور اس شراکت داری کا مقصد مستحق اور نادار افراد کو خوراک کی فراہمی تھا۔ یہ پیکٹس مبارک ویلج، شانتی نگر، منگھوپیرمیں عمر منگل اسکول اور ملیر میں کراچی پبلک اسکول میں تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ 5 ہزار پیکٹس خدا کی بستی میں کھانا گھر کو بھی دیے گئے۔شان فوڈز کی سینئر مارکیٹنگ کمیونیکیشن اور ای کامرس منیجر ماریہ راشدی نے اس اقدام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شان فوڈز میں ہم معاشرے کے تمام افراد کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم روبن ہُڈ آرمی کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے مستحق افراد میں کھانے کے پیکٹس کی تقسیم میں مدد کے اس نیک مقصد کے لیے ہمارے ساتھ اشتراک کیا۔اس منصوبے پر روبن ہُڈ آرمی ٹیم کی قیادت کرنے والے روڈنی ڈیسوزا نے کہا کہ ہم جب بھی کمپنیز کو ہمارے نیک مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو دلی تسکین محسوس ہوتی ہے۔
ہمیں بہت خوشی ہے کہ شان فوڈز نے اس مہم کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ہمارے بارے میں سوچا۔ اس مقصد کے لیے ان کے ساتھ اشتراک ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور ہماری نگاہیں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔شان فوڈز 40 سالہ پرانی کمپنی ہے جو ناصرف اپنے صارفین کو معیاری اشیا کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے بلکہ وہ اپنے معاشرے اور ارد گرد موجود لوگوں کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔
شان فوڈز کا روبن ہُڈ آرمی کے ساتھ اشتراک
Feb 14, 2020