سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فوادحسین نے جمہوری نظام کاتسلسل خوش اسلوبی کیساتھ یقینی بنانے کے لئے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ کردارکی ضرورت پرزوردیاہے۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ سوشل میڈیاکوآزادی اظہارکیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے قواعدوضوابط وضع کئے جانے چاہئیں۔
فوادچودھری نے کہاکہ سوشل میڈیا یوٹیوب اورفیس بک کو خطے کے باہرممالک سے کنٹرول کیاجارہاہے تاہم سوشل میڈیاکے استعمال کے حوالے سے موجودہ نظام میں بہتری لانے کیلئے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے حساس موادکی اشاعت کوروکنے کی ضرورت ہے۔