پاک بحرین مشترکہ مشق البدر چہارم پبی میں اختتام پذیر

Feb 14, 2020 | 10:04

ویب ڈیسک

پاک بحرین مشترکہ مشق " البدر IV "کی اختتامی تقریب انسداد دہشتگردی کے قومی مرکز پبی میں ہوئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق میں بحرین نیشنل گارڈ اورپاکستان کی سپیشل سروسز گروپ کے جوانوں نے حصہ لیا۔دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشق میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اورایوی ایشن کے تعاون سے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے سمیت انسداد دہشتگردی کی تیکنیکس پر توجہ مرکوز کی گئی۔دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانا اور سنائپر شوٹنگ میں مہارت بھی مشق کا حصہ تھیں۔جنرل عبدالرحمان راشد السعد کی سربراہی میں بحرین کے اعلیٰ فوجی وفد اور سپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ممتاز حسین نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں