امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے کہاہے کہ امریکہ نے افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات کے بعدطالبان کے ساتھ سات روزہ عارضی جنگ بندی پراتفاق کیاہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ افغان بحرا ن کاواحدحل ایک سیاسی سمجھوتہ ہے اور اس ضمن میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ادھرامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے بھی طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت کوسراہاہے۔
انہوں نے میونخ جاتے ہوئے اپنے ساتھ سفرکرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدرٹرمپ نے مذاکرات جاری رکھنے کااختیاردے دیاہے اورہمیں توقع ہے کہ ہم ایسے معاہدے پرپہنچ جائیں گے جومحض کاغذکاٹکڑانہیں ہوگابلکہ اس کے نتیجے میں تشددمیں واضح کمی آئے گی۔