سنجوال کینٹ(نامہ نگار)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تحصیل اٹک سے 409ایسے غیر مستحق افراد کے نام خارج کیے گئے ہیں جو مستحق بن کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی مدد حاصل کر رہے تھے پہلے ہر مستحق کو تین ماہ میں پانچ ہزار روپے ملتے تھے اب احساس کفالت پروگرام کے ذریعے ہر ماہ میں فی مستحق دو ہزار روپے ملیں گے ان خیالا ت کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل اٹک تہمینہ گلزار نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں بھی مستحقین کا از سر نو سروے جاری ہے نادرا اور دیگر قومی اداروں سے معلومات شیئر کر کے ایسی پالیسی بنائی جار ہی ہے تاکہ آئندہ کوئی غیر مستحق شخص اس پروگرام کا حصہ نہ بن سکے تحصیل اٹک میں 2582کے قریب مستحقین احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو ں گے حکومت نے اس پروگرام کو مزید وسعت دی ہے اگلے مرحلے میںتعلیمی اداروں میں ایسے مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے ۔
بی آئی ایس پی امیںتحصیل اٹک سے 409 غیر مستحق افراد کے نام خارج
Feb 14, 2020