جنڈ ( نامہ نگار) امریکہ و اسرائیل اور انڈیا جیسے ظالم دشمن قوتیں مسلمانوں کی خیر خواہ نہیں ہوسکتیں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ودیگر قائدین نے عوام کی امیدیں توڑ دیں بے چاری غریب عوام بے تحاشہ و ظالمانہ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کے باعث جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنے سے قاصر ہے حکمرانوں نے عالمی محب اسلام اور بہادر رہنماؤں ملائشیاکے ماتیر محمد اور ترکی کے محمد طیب اردگان سے کئے گئے اپنے تائیدی و حمائتی فیصلوں کیخلاف پھر کفار کی گود میں جاکر بیٹھنے سے امت مسلمہ کو شرمندہ ورسوا کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے گذشتہ روز محلہ حسین آباد ملک محمد الطاف خان کی رہائشگاہ پر علامہ محمد سعید حیدر ہمدانی و علامہ لیاقت علی کی زیر صدارت ضلعی صدر سید وقار حسین شاہ نقوی ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ عابد حسین شجاعی تحصیل صدر حاجی الطاف حسین تحصیل جنرل سیکرٹری ملِک لیاقت علی سٹی صدر حاجی مولا بخش تحصیل سیکرٹری مالیات حاجی غلام صفدر کے زیر نگرانی ملِک محمد ابرار خان کے زیر اہتمام منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بھنڈر یونٹ کے صدر ملِک طاہر عباس جنرل سیکرٹری ملِک باقر حسین ودیگر شریک تھے ۔
امریکہ ،اسرائیل، انڈیا جیسے ظالم دشمن قوتیں مسلمانوں کی خیر خواہ نہیں ہوسکتیں
Feb 14, 2020