اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تحریکِ نفاذِ اُردو پاکستان ملک گیر دستخطی مہم کے تحت صباء فضل (صدر) صائمہ کنول (جنرل سیکرٹری) شعبہ خواتین کراچی کا وفاقی اردو یونیورسٹی (آرٹس،سائنس اور ٹیکنالوجی) کا دورہ ،دستخطی مہم کے تحت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر اورسٹاف سے ملاقات اور نفاذ اردو کی قرار داد پر دستخط بھی لیے گئے وائس چانسلر ، اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ شعبہ اردو اور پروفیسر شازیہ ناز نے تحریکِ نفاذِ اردو پاکستان کی جدوجہد کو سراہا اور مکمل تعاون کا اظہارکیا نیز پچیس فروری یومِ اُردو باہمی تعاون سے منانے کا اعادہ کیا.وفاقی اردو یونیورسٹی میں دستخطی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔