راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی رہیں دو پیرنیاں ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیتی نقدی طلائی زیورات لے اڑیں تھپڑ گروپ مکامار گروپ بن گیا دکاندار کے ناک کی ہڈی توڑ کر نقدی چھین کر فرار ہوگئے گھر میں 70 لاکھ روپے کی چوری چھپانے کیلئے گھر کو ہی آگ لگا دی گئی تھانہ نصیر آباد کو محمد ظفر نے بتایا کہ آفتاب ٹائون میں میرے گھر پر دستک ہوئی تو میری بیوی نے دروازہ کھولا باہر دوعورتوں نے اسے باہر بلوایا اور گھر کے اندر آگئیں عورتوں نے اپنے آپ کو پیرنیاں ظاہر کیا اور میری بیوی کو جھانسہ دے کر گھر سے25 لاکھ روپے کی نقدی اور13 تولہ وزنی طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئیںتھانہ صادق آباد کو رانا خرم شہزاد نے بتایا کہ ڈاکٹر شعیب والی گلی میں مدعی اپنی دکان کھولنے لگا تو دو افراد آگئے میرے منہ پر مکا رسید کردیا جس سے میرے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی دونوں مجھ سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ویسٹریج کو محمد شفیع نے بتایا کہ چیئرنگ کراس میں مدعی بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا چار ڈاکو مجھ سے45 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو رضوان خورشید نے بتایا کہ رضا پلازہ کے سامنے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو شاکر عباس نے بتایا کہ جراحی سٹاپ پر میری مہران کار نمبرLEI - 6523 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو عمران علی نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIN - 787 چوری ہوگیاتھانہ رتہ امرال کو ملک عارف نے بتایا کہ ریلوے کالونی سے میری مہران کار نمبرMP - 255 چوری ہوگئی تھانہ مورگاہ کو عبدالرشید نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز1 میں چار کار سوار ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر15 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ نیو ٹائون کو راجہ آصف محمود نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIX - 2676 چوری ہوگیاتھانہ پیرودھائی کو محمد رضوان نے بتایا کہ خیابان سرسید میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ کینٹ کو مرزا علی زیب نے بتایا کہ حیدر روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ نیو ٹائون کو محمد عامر نے بتایا کہ فوڈ سٹریٹ میں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ بنی کو محمد عثمان نے بتایا کہ حیات ولی ہسپتال سے میرا تھانہ صادق آبادکو اسامہ جمیل نے بتایا کہ جہاز گرائونڈ میں میرا موبائل فون چوری ہوگیاتھانہ آئی نائن کو محمد افضل نے بتایا کہ سیکٹر آئی ایٹ تھری میں میرے گھر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی مالیتی 70 لاکھ روپے چوری کرلی گئی چور نے ثبوت مٹانے کیلئے گھر کو آگ لگادی تھانہ سیکرٹریٹ کو ناصر منیر نے بتایا کہ بلیو ایریا میں میری گاڑی موبائل فون اور عینک چوری کرلئے گئے ۔
خود کوپیرنیاں ظاہرکرکے گھر سے25 لاکھ روپے،طلائی زیورات لیکر فرار
Feb 14, 2020