لاہور(کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران نے چیمبر لین لیدرمارکیٹ کے صدرعابد پال پرقاتلانہ حملے پرشدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محبو ب سرکی ،میاں طارق فیروز، شہزاد بھٹی ، نعیم بادشاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔