اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد پرپرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اہلِ پاکستان کے دل ترک قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہماری تاریخ مشترک ہے، ہمارا مذہب ایک ہے، اور ہمارے ثقافتی و تہذیبی رشتے ہیں، ہمارے اجداد پہلی جنگِ عظیم کے بعد ترکی کے مفادات پر آنے والی زد کے خلاف تحریکِ خلافت کے پرچم تلے متحد ہوئے اور ترکوں کے دفاع کو اپنا نصب العین بنا لیا، مودی سرکار کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے مظلوم کشمیری ہر طرح کے انسانی حقوق سے محروم کر دیئے گئے ہیں ،گزشتہ چھ ماہ سے اس خطہ میں مسلسل کرفیو نافذ ہے، اِن حالات میں جس مردِ مجاہد نے انتہائی دلیری اور بے باکی سے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے وہ آپ کی ذاتِ گرامی ہے.
اسپیکر قومی اسمبلی کا ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد پرپرتپاک خیر مقدم
Feb 14, 2020 | 13:23