وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے ریلوے انتظامیہ نے لاہور۔گوجرانوالہ ۔لاہور کے درمیان شٹل ٹرین چلارہے ہیں۔ اس ٹرین کالاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ 90 روپے کی بجائے 100 روپے ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک کلومیٹر سے 20کلومیٹر تک کرایہ 20روپے ،30کلومیٹر تک کرایہ 30روپے، 40کلومیٹر تک کرایہ 50روپے ، 50کلومیٹر تک کرایہ 50روپے ، 60کلومیٹر تک کرایہ 60روپے اور 70کلومیٹر تک کرایہ 100روپے ہوگا۔