بگڑے مزاج کو بہتر کرنے کیلیےمیٹھی چیزیں کھائیں:ماہرین

Feb 14, 2020 | 15:29

ویب ڈیسک

کبھی کبھی ہم بہت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور ہمارا مزاج بھی ایسا ہورہا ہوتا ہے کہ ہمیں کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔

ایسی صورتحال میں اگر آپ بیکری کی بنی یا میٹھی اشیاء کا انتخاب کریں گے تو یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ چیزیں صحت کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتی ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ کھانے سے انسان کا مزاج بہتر ہوسکتا ہے جب کہ اس میں موجود شکر انسان کا مزاج صحیح کرنے کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی توانائی کا باعث بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک وقت میں ایک سے دو چھوٹے ڈارک چاکلیٹ کے ٹکڑے کھانا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔کیلا آپ کے برے مزاج کو اچھا کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے، کیلے میں وٹامن بی 6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو مزاج بہتر کرنے والے ہارمونز کا اخراج کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنے سے انسان میں ڈپریشن کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، بیریز میں اینٹی آکسیڈینٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کے تمام مضر کمپاؤنڈ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں