ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب کیا ۔ پاکستان کے دورے پر موجود ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بارخطاب کیا ۔یاد رہے کہ ترک صدر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران 2016 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا تھا۔رجب طیب اردوان نے بطور وزیر اعظم 26اکتوبر، 2009اور 21مئی، 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔انہوں نے بحیثیت صدر نومبر 2016 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا جبکہ اور 14فروری 2020کو دوسرا خطاب کیا۔صدر رجب طیب اردوان کے خطابات سے قبل ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15 نومبر 1985 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔
ترک صدراردوان کا مشترکہ پارلیمنٹ سے چوتھا خطاب
Feb 14, 2020 | 16:35