امریکی ریاست الاسکا میں معمول سے زیادہ برفباری کے باعث برفانی طوفانوں کا خدشہ تھا جس کے پیش نظر طے شدہ مقامات پر برف میں دھماکے کر کے مصنوعی برفانی طوفان پیدا کیے گئے۔
حکام کا خیال ہے کہ اس بار زیادہ برف باری سے زیادہ برفانی طوفانوں کا خدشہ ہے جس میں لوگوں کی قیمتی جانوں کے زیاں اور املاک کے تباہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
اس خدشے کے پیش نظر مخصوص برفانی ٹکڑوں پر ہیلی کاپٹر سے دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا اور کچھ دیر بعد تودوں میں حرکت شروع ہوئی اور وہ طوفان بن گیا۔
انتظامیہ نے شہریوں کو تاکید کی تھی کہ وہ برفانی طوفان کے وقت قریبی علاقہ اور پہاڑی راستے پر سفر نہ کریں۔