وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت نے اپنے پہلے سال میں بجٹ خسارہ 75 فیصد تک کم کیا ہے جو بڑی کامیابی ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے مشکل معاشی صورتحال پر سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات جیسے دوست ممالک کے تعاون سے کامیابی سے قابو پایا اور آج حسابات جاریہ کا خسارہ ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے پہلے سال میں دس ارب ڈالر کا قرضہ لیا جس سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان دیوالیہ ہوجاتاتو ڈالر کی قیمت دو سو روپے سے تجاوز کرجاتی اور ملک کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ۔
حکومت کا پہلےسال میں حسابات جاریہ کاخسارہ 75 فیصد تک کم کرنا بڑی کامیابی ہے:وزیراعظم
Feb 14, 2020 | 19:12