پاکستان اورترکی آزمائش کی ہرگھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں:امینہ اردوان

Feb 14, 2020 | 19:26

ویب ڈیسک

ترک خاتون اول امینہ اردوگان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی آزمائش کی ہرگھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ عقیدے ، تاریخ اور ثقافت پرمبنی قریبی تعلقات استوار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترکی ہمیشہ سے پاکستان کے عوامی اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں پیش پیش رہا ہے ۔ترک خاتون اول نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ 

 خاتون اول ثمینہ علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی فلاح وبہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ترکی کی خاتون اول امینہ اردوان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں سراہا۔

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مثالی ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔تقریب کے اختتام پرثمینہ علوی اورامینہ اردوان نے مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔

مزیدخبریں