گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار ی پرکوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مشن احتساب کو بریک لگوانا ہے جو نہیں لگے گی، مارچ میں کچھ ہونے کی آس لگانے و الی اپوزیشن بس خود کو تسلی دے رہی ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 2023 تک کئی مارچ کے مہینے آئیں گے مگر وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کی وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں، ملکی حالات اتحاد اور یکجہتی کا تقاضہ کر رہے ہیں ،اپوزیشن بھی اپنا کردار ادا کرے۔چوہدری محمدسرور کا حکومت کی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ، داخلی استحکام اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔