پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 7 سعودی عرب میں شروع ہو گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 7 سعودی عرب میں شروع ہو گئی ہیں۔ الصمصام 7 مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ مشقوں میں کامبیٹ پیٹرولنگ،بارودی سرنگیں تلف کرنیکی مشقیں ہونگی۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کی بری افواج کے شمالی ریجن میجر جنرل صالح الزہرانی کے کمانڈر مہمان خصوصی تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئی تھیں۔ مشقوں میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کامظاہرہ کیا گیا تھا۔