لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنماء مولانا سیف الدین سیف کی وفات پر جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی، قاری ارشد عبید،مولانا احمد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نڈر، بے باک، اسلام کے سپاہی اور عقیدہ ختم نبوت کے محافظ تھے ۔عبد الغفور حیدری، مولانا محمد امجد خان، مولانا محب النبی ،مولانا نعیم الدین ،مولانا رشید میاں ،حا فظ اشرف گجر ،حا فظ عبد الودود شاہد اور دیگرنے دلی افسوس کا اظہار کیا۔