سٹاک مارکیٹ ‘ایک ہفتے کے دوران مندے کے اثرات غالب رہے

Feb 14, 2021

لاہور ( کامرس ڈیسک )گزشتہ ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رجحان رہا ، سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنایا اورشیئرز کو فروخت کرنے کو ترجیح دی۔ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس کی 46ہزار ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود سٹاک مارکیٹ میںمندا ریکارڈ کیا گیا۔بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سرمائے کاروں کیلئے پریشانی کا باعث بنی  جس کے باعث مہنگائی میں اضافے کے خدشات بڑھے۔سرمایہ داروں نے حصص فروخت کرنے کو بہتر سمجھا۔جس کے باعث مجموعی طور پر مندا ریکارڈ کیا گیا۔تاہم بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں 16 سال کے بعد ایک ارب حصص کا کاروبار ہواتھا۔ 23 فروری 2005  کے بعد بدھ کے روز ایک ارب 11کروڑ 95لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے مجموعی طورپر سرمایہ کاروں کے 2کھرب 38ارب 59کروڑ روپے ڈوب گئے اور سرمایہ 82 کھرب 41 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں