فیڈمک میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت مہیا کریں گے :عبدالرزاق داؤد 

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد  نے عسکری ٹاور گلبرگ میں واقع فیڈمک ہیڈ آفس کادودہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے ان کا استقبال کیا اور اپنی ٹیم کا تعارف کرایا،عبدالرزاق داؤد سے ملاقات میں کاشف اشفاق نے انہیں فیڈمک منصوبے میں صنعتکاروں کی دلچسپی اور صنعتی منصوبے کی کامیابی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا فیڈمک صنعتی زون میں لگنے والے میگا پراجیکٹس اور ان کی پیداوار کے بارے میں آگاہ کیا،میاں کاشف اشفاق نے ٹیکس پالیسی اور ٹیرف کے حوالے سے مشیر تجارت کو بتایا اور در پیش مسائل کے دیرپا حل کے بارے میں معاونت کی درخواست کی،مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے حکومت کی جانب سے  چیئرمین فیڈمک کو فیڈمیک اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں تعمیری منصوبوں میں ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میاں کاشف اشفاق نے عبدالرزاق داؤد کوٹوبہ ٹیک سنگھ  زرعی اکنامک زون کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور پاکستان میں کپاس کی پیداوا ر میں ہونیوالی مسلسل کمی پر تشویش سے آگا کیا اور کپاس کے کاشتکاروں کیلئے بہتر حکومتی اقدامات کی درخواست کی جس پر مشیر وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ فیڈمک کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت مہیا کی جائے گی بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی طرف سے ہر قسم کا تعاون مہیا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...