پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کی تنظیم جنوبی پنجاب سمیت کسی ضلع میں نہیں ہے: شاہ رُخ ملک‘ ارشاد سرویا

بہاولپور(نیوز رپورٹر) پیپلزپارٹی یوتھ آرگنائزیشن کی تنظیم جنوبی پنجاب سمیت کسی ضلع میں نہیں ہے پیپلزپارٹی کے کارکنان پارٹی ڈسپلن کاخیال رکھیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاول پورکے صدر شاہ رخ ملک ‘ جنرل سیکریٹری ارشاد سرویا‘نے کیاانہوں نے کہاکہ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کی تنظیم گزشتہ دنوں پورے جنوبی پنجاب کی تحلیل کردی گئی ہے پی پی پی ضلع بہاولپورمیں کچھ افراد اپنے آپ کو خودساختہ عہدیدارکہلوااور لکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی ڈسپلن کاخیال رکھیں ۔

ای پیپر دی نیشن