ملتان، ڈیرہ غازی خان، چوٹی زیریں، قصبہ گجرات(سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) چک 5 کے ایم آر میںقبضہ مافیا سے 406 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی،زمین کی مالیت 12کروڑ 68لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ واگزار کرائے گئے دوسرے آپریشن میں قبضہ مافیا سے 58 کنال زمین واگزار کرائی گئی۔زمین کی مالیت12 کروڑ76 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے کی96 کنال سرکاری اراضی پر قائم غریب افراد کے گھروں کو نہیں گرا گیا۔ چک چانڈیہ چوٹی میں 36 لاکھ 40 ہزار کا 2570 سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کرتے ہوئے آٹھ ٹربائن،بجلی کے آٹھ ٹرانسفارمر اتار دئیے،آٹھ پختہ تعمیرات مسمار کرنے کے ساتھ گندم اور تمباکو کی فصل پر ہل چلا دئیے گئے۔ایک اورآپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ نے ریونیو، پولیس اور دیگر محکموں کے سٹاف کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے موضع تونسہ میں چھ کروڑ روپے کی 48 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا ۔قصبہ گجرات غازیگھاٹ میں اے سی کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض جٹالہ اور نائب تحصیلدار سرکل قصبہ گجرات میاں الیاس قریشی کی پولیس کی نفری کے ہمراہ غازیگھاٹ میں کارروائی کروڑوں کی زرعی و کمرشل اراضی واگزار کرائی جس پر قابضین نے دوکانیں تعمیر کی ہوئی تھیں اور زرعی اراضی پر گندم کی فصل کاشت کر رکھی تھی مسمار کر دیاقصبہ گجرات میں اشیاء کے نرخ میں اضافے پر مختلف دکانداروں کو جرمانے کئے۔
قابضین کیخلاف آپریشن،32 کروڑسے زائد کی سرکاری اراضی واگزار،تعمیرات مسمار
Feb 14, 2021