لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) کندھ کوٹ کے قریب دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک اور ویگن میں ٹکر کے نتیجے میں کندھ کوٹ شہر کا رہائشی پولیس اہلکار سکندر چنہ شدید زخمی ہوئے جنہیں ورثہ کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑگئے، بعد ازاں ضروری کاروائی کے بعد متوفی اہلکار کی نعش ورثہ کی حوالے کردی گئی جبکہ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔