نواب شاہ میں جعلی  ڈومیسائل کی تحقیقات 

نواب شاہ)بیورو رپورٹ(ضلعی شہید بینظیر آباد میں پنجاب کے رہائشی طلباء وطالبات کے نواب شاہ کے بنائے گئے جعلی ڈومیسائل رد کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد مزید جعلی ڈومیسائل کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نواب شاہ، دوڑ، قاضی احمد اور سکرنڈ کے چاروں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شہید بینظیر آباد اور مذکورہ تعلقوں کے مختیارکار پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جوکہ ضلعی میں بنائے گئے جعلی ڈومیسائل کی انکوائری کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن