کراچی (وقائع نگار)ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر وزیر اعلی سندھ کا پیغام،ریڈیو دْنیا بھر میں معاشرے کے ہر طبقہ کے لئے معلومات اور آگاہی کا ہمیشہ سے ایک نہایت موثر ذریعہ رہا ہے۔پاکستان کی آزادی کا اعلان کرنے کا سہرا بھی ریڈیو کے سر رہا ہے۔پاکستان کی عوام کے لئے معلومات کے اس اہم ذریعہ کو آج بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے, حکومت پاکستان کو بھی سرکاری اور نجی ریڈیو اسٹیشنز کی ترقی اور ترویج کو اہمیت دینی چاہئے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی ہو یا پولیو مہم ریڈیو نے اس حوالے سے ہمیشہ نہایت اہم کردار ادا کیا ہے. نجی شعبہ میں چلنے والے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز مشکل ترین حالات میں عوام کو آگاہی فراہم کرتے رہے ہیں مگر یہ آج اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں . کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے کمنٹیٹری ، ملک کی تمام ثقافتی رنگوں اور علاقائی موسیقی سمیت فنون لطیفہ کی ترویج کے لئے ریڈیو کردار قابل ستائش ہے. آج ورلڈ ریڈیو ڈے پر ملک کے تمام سرکاری اور نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر دن رات کام کرنے والیلوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کہ یہ ابلاغ عامہ کے اس موثر ذریعہ ریڈیو کو تفریح اور معلومات کا محور بنائے رکھیں گے۔
پاکستان کی آزادی کے اعلان کاسہراریڈیوکے سرہے ،وزیراعلی مرادعلی شاہ
Feb 14, 2021