کراچی (نیوزرپورٹر) ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے کہا ہے کہ سماجی و فلاحی تنظیموں نے تعلیمی و طبی شعبے میں شہریوں کی بہترین خدمت کی ہے اور اپنی مثبت سرگرمیوں کی بدولت لوگوں کا اعتماد حاصل کیا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں مصروف عمل ایسے تمام اداروں کے تعاون سے کراچی کو ایک بہتر شہر بنانے کیلئے پرعزم ہے یہ بات انہوں نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ، سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
فلاحی تنظیموں نے تعلیمی و طبی شعبے میں بہترین خدمات انجام دیں‘ لئیق احمد
Feb 14, 2021