موغادیشو (نوائے وقت رپورٹ) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے باہر ایک خود کش حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی دستوں کی کارروائی میں خود کش حملہ آور مارا گیا۔ جبکہ سات شہری زخمی ہو گئے۔ جب اس حملہ آور کی گاڑی میں دھماکہ ہوا پولیس کے مطابق اس گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کے احکامات نظر انداز کر دیئے تھے۔
موغادیشو میں صدارتی محل کے باہر دھماکہ‘ خود کش بمبار ہلاک
Feb 14, 2021