اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے اخبار ’’کشمیر والا‘‘ کے ایڈیٹر انچیف فہد شاہ کو شوپیاںکے سیشن جج نے عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے انگریزی اخبار کشمیر ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صحافی فہد شاہ نے اپنے اخبار میں یہ خبر شائع کی تھی۔ شوپیاں میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک سکول کو فوج نے زبردستی بند کرادیا تھا۔ اس خبر کے شائع ہونے پر فوج کی طرف صحافی فہد شاہ اور اخبار کے رپورٹر کے خلاف بے بنیاد خبر شائع ہونے پر ایف آئی آر درج کرادی تھی دونوں صحافیوں نے گرفتاری سے بچے کے لئے سیشن جج کو ضمانت کی درخواست دی تھی۔
صحافیوںکو شوپیاںکے سیشن جج نے عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا
Feb 14, 2021