ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقائی صحافی مظلو مو ںکے حقوق کے تحفظ کی خاطرقلمی صلاحیتو ں کو دیا نتداری کے ساتھ بروئے کارلاکرجراتمندانہ خد ما ت انجام دیں،تووہ معاشرے کے سنجیدہ طبقہ میں رو ل ماڈل کی حیثیت اختیارکرجاتے ہیں، موجود ہ حالا ت میںاگرچہ مشکلات پائی جاتی ہیں،مگرسچائی پرمبنی صحافت کے مشن کواپنائے رکھنے میںہی مظلومو ں کے حقوق کاتحفظ کیاجاسکتاہے،مخلوق خداکی خدمت اہم ترین عمل ہے،عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے علاقائی صحافیوںکی قلمی کاوشوںاورعملی جدوجہد کوہمیشہ یادرکھاجاتاہے،فتح جنگ میں صاحبزادہ سعیداخترسلیمانی مرحوم اورضلع اٹک کشمیرڈیسک پر سلطان سکندرکی صحافیانہ خدمات اظہرمن الشمس ہیں ،ان خیالات کااظہارپی ایف یو جی (دستورگرو پ )کے صدرحاجی محمدنوازرضانے پریس کلب فتح جنگ کے صدرحاجی عدیل افضل خان کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب کے شرکاء سے گفتگوکر تے ہوئے کیا،اس موقع پرآل جمو ںو کشمیرحریت کانفرنس کے مرکزی رہنماء سیدیو سف نسیم،سر دارا فتخا راحمدخان جھنگ، ناصرمیر آف چکوال،راجہ فہدالطا ف،میاںمنیر حسین،فہدبشیر، ڈا کٹرخان بہادرخان اورضلع اٹک سے متعلق علاقائی صحافی بھی موجودتھے ،میزبان تقریب سردارسلطان سکند راور صدرپریس کلب فتح جنگ حاجی عدیل افضل خان نے مہمان خصوصی حاجی نوازرضا اورحر یت رہنماء سیدیوسف نسیم کی کشمیرکازکیلئے دی جانے والی خد مات کوسرا ہا، اورکہاکہ نوائے وقت نے کشمیریو ںکے حقوق کے تحفظ کی خاطراورانکی حقیقی آزادی کیلئے ہمیشہ جر ائتمندانہ کرداراد ا کیا یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے لوگ بھی تحریک آزادی کشمیرکی جدوجہدمیںنوائے وقت کواپنے شانہ بشانہ خیال کرتے ہیں۔
صحافیوںکی قلمی کاوشوںاورعملی جدوجہدکوہمیشہ یادرکھاجاتاہے
Feb 14, 2021