چوآسیدن شاہ(نامہ نگار) بیڈفورڈ ٹرک نمبریMRXA-393جو کوئلہ لوڈ کرکے آڑہ سے کھاریاں جارہاتھا کہ راوال سیمنٹ فیکٹری کے قریب سڈھانڈی کا آخری موڑکاٹتے ہوئے بریک فیل ہو جانے کے باعث ٹرک گہری کھائی میں جاگر ا جس سے ٹرک میں سوار مزدور صنور منظور ولد منظور احمد ساکن ڈیرہ راجگان ،تحصیل چوآسیدن شاہ شدید زخمی ہوگیا اور اُسکی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور سر اور پیٹ میں اندرونی چوٹیں آنے سے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔