کراچی کمپنی پولیس کی حدودمیں منشیات کی خرید وفروخت دھڑلے سے جاری

اسلام آباد(نا مہ نگار)تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی حدودمیں منشیات فروشوں نے ڈیرے جما لے منتھلی کی چمک معمولی پولیس اہلکار لاکھوں روپے مالیت کی بڑی گاڑیاں استعمال کرنے لگے منشیات فروشوں کی خرید وفروخت کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے خفیہ اداروں کی جانب سے ایک رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جی نائن کا ہنی مسیح انگلش شراب تیارکرکے کروڑوں روپے کمانے لگا جی ایٹ ون کا عامرموری ببلو مسیح چرس ہیر وئن افیون آس ڈیلر اسلحہ ڈیلر جی ایٹ ون چارلیس کالونی ہنسا کالونی مشرف مسکین کا لونی جیسالک  کالونی کا اللہ رحم رفاقت مسیح جھلی شراب کا کاروبار کرتے ہیں تھانہ کراچی کمپنی کے پولیس اہلکار ان منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرتے ہیں ایس پی ایس ایچ او کے نام کی منتھلیاں اکٹھی کرتے ہیں رپورٹ کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کا اے ایس آئی مختار قصوری صادق اے ایس آئی ارشد ہیڈ کانسٹیبل نور آصف ہیڈ کانسٹیبل طارق کانسٹیبل ان کچی آبادیوں سے پولیس افسروں کے نام کی منتھلیاں اکٹھی کرتے ہیں دورانے ڈیوٹی شراب کے نشے میں ہوتے ہیں اور ان منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرتے ہیں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے یہ پولیس اہلکار پولیس وردی پہن کر پولیس وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہیں جو لوگ ان منشیات فروشوں کے خلاف آواز اٹھائیں ان کے خلاف جھوٹی آیف آئی آر درج کی جاتی ہے اور بیگناہ لوگوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے ان بھتہ خور پولیس اہلکاروں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...