وہاڑی (نامہ نگار )اسلام آباد میں آل پاکستان ایمپلائز کے احتجاج پر پولیس گردی اور ظلم و تشدد،شیلنگ سے اساتذہ اور خواتین کی بے حرمتی پر اساتذہ میں غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے ایک سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جمعیت اساتذہ پاکستان پنجاب کے ضلعی صدر ڈاکٹر عبدالخالق وٹو نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر پولیس شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلا کر خواتین سمیت اساتذہ پر جو ظلم کیا گیا صدر پنجاب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ظفر جمیل نے کہا کہ حکومت بیورو کریسی اور پولیس کو بے تحاشا نواز رہی ہے ماہر تعلیم،شاعر و ادیب ڈاکٹر اکرم عتیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہمارا قومی اثاثہ ہیں جس قوم نے معلم کی بے حرمتی کی تباہی و بربادی اس کا مقدر بنی ہے۔