زائد بل بھیجنے پر ایس ڈی او میپکو سمیت 4ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو(خبر نگار) ر موضع ٹبہ مستقل غربی دائرہ دین پناہ کے تنزیل الرحمٰن جوتہ نے عدالت میں رٹ دائر کی تھی کہ ایس ڈی او میپکوسیکنڈ ڈویژن، اے بی شاہ ریکوری آفیسر سیکنڈ، نصیر احمد میٹر ریڈر سیکنڈ ڈویژن اور رانا اشتیاق لائن مین کرپٹ اور بددیانت لوگ ہیں ملزمان نے کئی بار غلط اور ریڈنگ ے ہٹ کر بل زیادہ دیتے رہے کئی بار تصحیح رہ کے جمع کراتا رہا  تاہم گزشتہ دنوں جو بھیجا گیا اس میں 9ہزار روپے بقایا جات کا بل دکھایا گیا جو کہ ریڈنگ سے مطابقت نہ رکھتا ہے درستگی کے لیے جانے پر مذکورہ نے اسے زدوکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، عدالت نے سماعت کے بعد ایس ڈی او واپڈا سمیت تمام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا، پولیس کوٹ ادو نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...