مولانا عبدالمجید فاروقی مرحوم جمعیت کا قیمتی اثاثہ تھے: مولانا فضل الرحمٰن

چوک سرورشہید(نامہ نگار)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی چوک سرورشہید آمد ٗشیخ الحدیث مولانا عبدالمجید فاروقی کے بیٹوں مولانا عبید اللہ انور، مولانا سعید اللہ، مفتی زبیر احمد صدیقی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔بعد ازاںمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مولانا عبدالمجید فاروقی کی وفات سے عالم اسلام ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا، مرحوم جمعیت علماء اسلام کا ایک قیمتی اثاثہ تھے۔ مرحوم کی اشاعت دین کے خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائیگا ایک کامل ولی تھے۔

ای پیپر دی نیشن