زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ‘ نواز شریف کو ان ہاؤس تبدیلی پر قائل کر لیا: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لانگ مارچ کے معاملے پر نواز شریف اور  زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ سابق صدر نے ان ہاوس تبدیلی کے لیے لیگی قائد کو قائل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو گرانے کی ہر آپشن استعمال کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہر صورت برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ زرداری ان ہاؤس تبدیلی پر پراعتماد ہیں اور انہوں نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نواز شریف کو قائل کرلیا ہے۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی ان ہائوس تبدیلی کی مکمل حمایت کرنے کاعندیہ دیدیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہائوس تبدیلی، استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن استعمال کرے گی۔ سینٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کی قیادت ان آپشنز پر غور کیلئے سر جوڑے گی۔ اگر پیپلز پارٹی ان ہائوس تبدیلی کے لیے نمبر گیم پوری کر لیتی ہے تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی جبکہ تینوں رہنماؤں نے حکومت پر مسلسل مزید دباؤ بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مکمل رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے ان ہائوس تبدیلی کے آپشن کی ناکامی کی صورت میں پیپلزپارٹی کی استعفوں کے آپشن پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...