سدپارہ اور ان کی ٹیم کا سراغ نہ مل سکا خراب موسم پھر آپریشن میں رکاوٹ  

Feb 14, 2021

گلگت (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کا سراغ نہ مل سکا۔ موسم سرما کے دوران کے ٹو کو سر کرنے کیلئے جانے والے علی سدپارہ اور دیگر 2 غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری سے لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے کئی ریسکیوآپریشن کیے گئے تھے۔ تاہم کئی روز سے خراب موسم ایک بار پھر سرچ آپریشن میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ ریسکیو  حکام کے مطابق کے ٹو کے اطراف موسم ابرآلود اورہوا تیز ہے تاہم بادل چھٹنے اور ہواؤں کا زور کم ہونے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہونے کا انتظارہے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں