لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے وزیر اعظم کے صارفین کو ہول ویٹ آٹا فراہم کرنے کے بیان کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہول ویٹ آٹا مارکیٹ میں 80 روپے کی بجائے 50 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جائے گا، چکی مالکان ہول ویٹ آٹا مارکیٹ میں 80 روپے فی کلوگرام فروخت کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہول ویٹ آٹے کا مطلب یہ ہے کہ گندم میں سے میدہ ،سوجی اور میدہ فائن نہیں نکالا جائیگا، پہلے بھی پنجاب حکومت اور محکمہ خوراک پنجاب کے فراہم کردہ فارمولے کے مطابق گندم سے سوجی، میدہ اور چوکر نکالی جاتی ہے۔ وزیر اعظم کے بیان کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کے نرخ 1475 روپے فی من جاری رکھے تو مارکیٹ میں ہول ویٹ آٹا 80 روپے کی بجائے 50 روپے فی کلوگرام فروخت ہو گا۔
وزیراعظم کے بیان پر ہول ویٹ آٹا 30روپے کلوسستاکردینگے :چیئرمین فلور ملز
Feb 14, 2021