صاف پانی ضمنی ریفرنس، شہباز شریف کے داماد، بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے صاف پانی ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا، عدالت کے حکم پر دونوں ملزموں کی طلبی کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے  ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ سب انسپکٹر نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے باہر بھی شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں کر دیئے گئے۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر  اشتہاری ہونے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ملزموں کے پیش نہ ہونے کو دانستہ غیر حاضری تصور کیا جائے گا، عدم حاضری پر منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔ عدالت نے رپورٹ کو قانون کے مطابق اور تسلی بخش قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...