اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کور کی مشقیں ’’جرار الجدید‘‘ صحرا میں جاری ہیں۔ جدار الحدید کا مطلب ’’سیسہ پلائی ‘‘ دیوار ہے۔ مشقیں 28 جنوری سے جاری ہیں۔ مشقوں کا مقصد صحرا میں ملکی دفاع کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ کراچی کور کے فوجیوں نے صحرائے تھر میں ’’جرار الجدید‘‘ مشق میں شرکت کی۔ 28 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔ چار ہفتوں پر مشتمل ہیں جس میں فوجیوں کی ٹیکنیکل ڈرلز اور پروسیجر کی تربیت جاری ہے۔ یہ انتہائی سخت صحرائی حالات میں کی جا رہی ہیں۔ مشقیں چھور کے علاقے سے 74 کلو میٹر دور روائتی آپریشن کے تحت جاری ہیں۔
کراچی کو رکی مشقیں ’’جدارالحدید‘‘ صحرائے تھرمیں جاری، 28 فروری کو ختم ہونگی
Feb 14, 2021