اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سینٹ الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ بھی دو سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی ہیں۔پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں اور ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے یوسف رضا گیلانی کو 17 فروری کو طلب کر لیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاکا کہنا تھا مجھے رات کہا گیا کہ آپ نے آج درخواست دینی ہے، مجھے تو معلوم نہیں تھا کہ میں امیدوار ہوں۔