لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کے نامور مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ عرفان محسود نے برطانیہ کے پیڈی ڈوئل کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔برطانیہ کے پیڈی ڈوئل نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 28 سٹار جمپس کئے تھے۔ عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کیساتھ 36 سٹار جمپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔پیڈی ڈوئل نے 2013 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا جس کو 8 سال بعد پاکستان کے عرفان محسود نے اپنے نام کیا۔یاد رہے پیڈی ڈوئل کو ورلڈ فیٹسٹ اتھلیٹ کا لقب حاصل ہے۔ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد عرفان محسود کے ٹوٹل 39 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے۔عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں جبکہ 22 پش اپس کے ریکارڈ بنائے ہیں۔ اس سے پہلے بھی عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فلیپائن،عراق، بھارت کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔پیڈی ڈوئل نے 2013 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ 8 سال بعد پاکستان کے عرفان محسود نے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ عرفان محسود کے مجموعی گنیز ورلڈ ریکارڈ 39 ہوگئے۔ انہوں نے اب تک بھارت کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں۔ 22 پش اپس کے ریکارڈ بنا رکھے ہیں۔اس سے قبل بھی عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فلپائن، عراق، بھارت کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے برطانیہ کے پیڈی ڈوئل کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا
Feb 14, 2021