ڈسکہ میں ٹھگوں کے ٹھگ مہمانوں نے جلسہ کیا‘ لسانیت کو ہوا دی: فردوس عاشق

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ڈسکہ کے ایک مختصر چوک میں ٹھگوں کے ٹھگ مہمانوں نے جلسہ کیا۔ جھوٹ کا ہتھوں ہتھ اور سچ کا گاہک ٹانواں ٹانواں، شکلوں سارے بندے لگدے، چوں بندہ ٹانواں ٹانواں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران مریم کے شعروں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وارث شاہ کو بھی ان ٹھگوں نے  نہیں بخشا۔ پی ڈی ایم  کے جلسہ میں لسانیت کو ہوا دی گئی۔ ایک قومی اسمبلی سیٹ کی خاطر یہ مفاد پرست عناصر لسانیت کا زہر گھول رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم کے شعر سن کر وارث خان کی روح بھی کانپ گئی ہوگی۔ ڈسکہ میں ایک چور نے چورنگی کو اپنے جھوٹ سے سجایا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سڑک پر ہونے والا جلسہ سڑک پر ہی سمٹ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے آہیں اور سسکیاں بلند کی گئی جو موروثیت میں حصہ دار ہیں۔ یہ لوگ ایسی صفائی سے جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ سچ لگتا ہے کم لوگ ہوتے ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لکھتے ہوئے کہا کہ نوٹ کی عزت دو کی آڑ میں ووٹ کی عزت دو کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ عمران خان نے ووٹ کو عزت دینے کیلئے سینٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کا اعلان کیا تو سیاسی یتیم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آج میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کا آخری دن ہے۔

ای پیپر دی نیشن