لندن(شِنہوا)برطانیہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کے نشریاتی ریگولیٹر کی جانب سے نشریاتی مواد کی سنگین خلاف ورزی پر چین میں بی بی سی ورلڈ پر پابندی کا فیصلہ قانونی لحاظ سے جائز اور معقول ہے۔ترجمان نے یہ بیان برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کے بیان کے ایک روز بعد دیا ہے، برطانوی سیکرٹری خارجہ نے کہا تھا کہ چینی نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویڑن انتظامیہ (این آر ٹی اے) کا چینی سرزمین پر بی بی سی ورلڈ نیوز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ میڈیا کی آزادی کو روکنا ہے جو ناقابل قبول ہے۔سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ چین کے بارے میں بی بی سی کی رپورٹس سے کافی عرصے سے چین کے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کے قواعد و ضوابط اور ہمارے ملک میں بیرون ملک سیٹلائٹ چینلزسے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا سلسلہ جاری تھا۔ترجمان نے کہا کہ بی بی سی کی جانب سے درستگی کے معیار اور غیر جانبداری سے متعلق نشریاتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی سے چین کے قومی مفادات اور نسلی اتحاد کو مجروح کیا گیا اور وہ چینی سرزمین پر بیرون ملک مقیم چینلز کے لئے نشریات کے لازمی تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کیونکہ بی بی سی ورلڈ نیوزکو چینی سرزمین پر اپنی خدمات جاری رکھنے کی اجازت نہیں اس لئے این آر ٹی اے رواں سال کے لئے اس کی نشریاتی درخواست منظور نہیں کرے گا۔
بی بی سی ورلڈ پر پابندی کا فیصلہ قانونی لحاظ سے جائز اور معقول ہے:ترجمان چینی سفارتخانہ
Feb 14, 2021